روسی کویڈ19کا ٹیکہ اسپوتنیک وی کے دوسرے بیاچ کی حیدرآباد میں آمد

,

   

اسپوتنیک وی پہلا غیر ملکی ٹیکہ ہے جسکا ہندوستان میں استعمال کیاجارہا ہے۔
حیدرآباد۔اسپونیک وی کے دوسرے بیاچ کی حیدرآباد کی آمد کے ساتھ تلنگانہ میں اتوار کے روز روس کے سفیر برائے ہندوستان نیکولے کوداشیف نے اس کو کویڈ 19کے خلاف ہندوستان اور روس کی لڑائی کی ایک مثال قراردیا جو بین الاقوامی وبائی امراض سے متعلق تعاون میں اہمیت کا حامل حصہ ہے۔

روسی سفیر نے اے این ائی کو بتایاکہ”کویڈ 19کے خلاف ہندوستان اور روس کی مشترکہ جدوجہد دیکھ کر ہم کافی خوش ہیں‘ یہ وہ علاقہ ہے جہاں ان دونوں باہمی تعاون ضروری ہے“


حیدرآباد میں اسپوتنیک وی ٹیکہ کی شروعات
اسپوتنیک وی پہلا غیر ملکی ٹیکہ ہے جسکا ہندوستان میں استعمال کیاجارہا ہے‘ جو دنیا کے سب سے بڑی کویڈ19ٹیکہ اندازی مہم کا حصہ ہے۔

مذکورہ ٹیکہ کے پہلے بیاچ کی یکم مئی 2021کو آمد کے بعد جمعہ کے روز سے اسپوتنیک وی ٹیکہ دینا شروع کردیاگیا ہے۔ سفیر کوداشیف نے کہاکہ زندگی بچانے والے انسانی امداد پچھلے ماہ روس کی جانب سے فراہم کی گئی ہے جس کا کامیابی کے ساتھ استعمال ہندوستان کی وباء کے ان حالات سے باہر نکلنے میں مددگار ثابت ہورہا ہے۔

انہو ں نے کہاکہ ”خصوصی او رحکمت عملی پر مشتمل تعاون کی یہ ایک شاندار مثال ہے اور بین الاقوامی وبائی امراض کا ایک نمونہ ہے جس کو کسی غیر ضروری رکاوٹوں کا پتہ نہیں ہے“۔

کوداشیف نے اسپوتینک کے دوسرے بیاچ کی ڈیلیوری کو”بروقت“ قراردیا ہے جو ہندوستانی ٹیکہ اندازی مہم میں روسی ٹیکہ کی حالیہ پیشکش کے بعد ہے۔


پیدوار کی گنجائش
پیدوار کی گنجائش پر روسی سفیر نے مزید کہاکہ ”ہمیں توقع ے کہ ہندوستان میں اس کی پیدواری بدستور ہر سال 850ملین خوراک تک بڑھائی جائے گی۔

ہندوستان کے ساتھ وباء کو روکنے کے لئے باہمی تعاون اور کثیر الجہتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے منتظر ہیں“۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیاکہ ہندوستان میں وہ ایک خوراک پر مشتمل اسپوتنیک لائٹ کے نام پر بہت جلد متعارف کروائیں گے۔

اسپوتنیک کو 21اپریل 2021کو ہندوستان میں استعمال کوہنگامی صورتحال میں استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔ اسپوتنیک وی کا سب سے بڑا پیدوار کا مرکز ہندوستان ہے۔