روس میں کینیڈا کے 333 شہریوں کا داخلہ ممنوع

   

ماسکو : روس وزارت خارجہ نے، سیاسی حکام سمیت، 333 کنیڈین شہریوں کا روس میں داخلہ ممنوع قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔وزارت خارجہ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا انتظامیہ روسی حکام، سیاست دانوں ، صحافیوں، ماہرین اور کھلاڑیوں پر مستقل پابندیاں لگا رہی ہے۔ اس وجہ سے 333 کنیڈین شہریوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر کے ان کا روس میں داخلہ دائمی شکل میں ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ مذکورہ افراد کے ناموں کی فہرست شائع کر دی گئی ہے۔فہرست میں مختلف سطحوں کے سیاست دان، پارلیمانی اراکین، ایکٹیوسٹ اور کھلاڑی شامل ہیں۔