روس پر پابندیاں بڑھانے امریکہ اور جارجیامتفق

   

واشنگٹن : امریکہ اور جارجیا نے یوکرین کے خلاف جنگ کے پیش نظر روس پر اقتصادی پابندیوں کو بڑھانت اور ماسکو پر دباو ڈالنے کیلیے اتفاق کیا ہے۔ وائٹ ہاوس کے مطابق، قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے جارجیا کے صدر سالوم زورا بش ولی سے ملاقات کی جس میں جارجیا کے یورو۔اٹلانٹک رابطیون اور جارجیا کے یورپی یونین کے ساتھ رکنی مذاکرات کے سلسلے میں اصلاحات پر بات چیت کی گئی۔امریکہ نے جارجیا میں متنازعہ غیر ملکی ایجنٹ سے متعلق قانون سے دست برداری کا خیر مقدم کیا اور بتایا کہ دونوں ملک روس کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے اطلاق اور ماسکو پردباو ڈالنے کیلیے متفق ہیں جبکہ روسی صدر پوتین اس جنگ کا سبب ہیں۔