نئی دہلی : کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے ڈالر کے مقابل روپئے کی قدر میں مسلسل گراوٹ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی پر وزیراعظم مودی اور وزیر فینانس نرملا سیتارامن سے استفسار کیا ہے ۔ کانگریس پارٹی روپئے کی قدر میں مسلسل گراوٹ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہے ۔