حیدرآباد۔/31 جنوری، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے بدنام زمانہ روڈی شیٹر ایوب خان کو ساؤتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے آج حراست میں لے کر بہادر پورہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کیا۔ روڈی شیٹر کے خلاف بہادر پورہ اور حسینی علم پولیس اسٹیشنوں میں دھمکانے اور جبراً وصولی کے دو علحدہ مقدمات درج ہیں جس کے تحت اسے حراست میں لیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں پولیس اسٹیشنوں نے ایوب خان کو سی آر پی سی کی دفعہ 41 کے تحت نوٹس جاری کیا ہے اور اس کی گرفتاری یقینی بتائی جاتی ہے۔ ب