کوتہ گوڑم 8 جنوری ( سیاست نیوز ) کوتہ گوڑم کی ایک عدالت نے آج مقامی رکن اسمبلی وی راگھویندرا عرف راگھو کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔ پولیس نے راگھو کو ایک خاندان کے تین افراد کو خود کشی پر مجبور کرنے کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ پالونچہ پولیس نے راگھو کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی جس کے ب عد سے راگھو فرار تھا ۔ راگھو اور اس کے ساتھی ایم گریش و کار ڈرائیور کے مرلی کرشنا کو حیدرآباد کے راستہ میں دمم پیٹ پولیس نے جمعہ کی رات کو گرفتار کرلیا تھا اور اے ایس پی پالونچہ کے روبرو اسے پیش کیا گیا ۔ راگھو کو آج سکنڈ اڈیشنل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کی عدالت میں کوتہ گوڑم میںپیش کیا گیا جہاںجج ایم نیلیما نے اسے 14 عن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔ پولیس نے اسے فوری بھدرا چلم سب ۔ جیل منتقل کردیا ۔ اے ایس پی پالونچہ بی روہت راج نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے راگھو سے تفصیل سے پوچھ تاچھ کی ہے ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ راگھو نے اس کیس میں اپنے ملوث رہنے کا اعتراف کرلیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ راگھو کے خلاف جملہ 12 مقدمات درج ہیں اور پولیس اسکے دوسرے مقدمات کے تعلق سے بھی تحقیقات کر رہی ہے ۔