حیدرآباد ۔22 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) قومی اقلیتی کمیشن کی رکن سیدہ شہزادی نے اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد ہیڈ آفس میں عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے اقلیتوں کو قرض کی ا جرائی کا جائزہ لیا۔ شہزادی بیگم نے ریاست میں مختلف زمرہ جات کے تحت اقلیتوں کو دی جانے والی مالی امداد پر تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے بینک عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ حکومت کی انسپانسرڈ اسکیمات کے لئے مالیاتی سال 2022-23 ء میں طئے شدہ نشانہ کی تکمیل کریں۔ ایس بی ایچ لوکل ہیڈ آفس کے عہدیداروں دباشش متھرا اور پی کے موہن داس نے رکن قومی اقلیتی کمیشن کو بینک کی کارکردگی سے واقف کرایا ۔ شہزادی بیگم نے کہا کہ مرکزی حکومت کی اسکیمات پر کامیابی سے عمل آوری کیلئے بینکوں کو اہم رول ادا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اقلیتوں کو مرکزی حکومت کی اسکیمات سے استفادہ کا موقع فراہم کرتے ہوئے معاشی پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہے۔ر