چنئی، 15اپریل (یو این آئی) کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے کپتان اجنکیا رہانے پر منگل کی رات ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں چنئی سوپرکنگز (سی ایس کے ) کے خلاف آئی پی ایل 2026 کے میچ نمبر 22کے دوران سست اوور ریٹ برقرار رکھنے پر12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔آئی پی ایل کے ایک بیان کے مطابق چونکہ آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت (جوکم ازکم اوور ریٹ کی خلاف ورزی سے متعلق ہے ) اس سیزن میں ان کی ٹیم کا یہ پہلا قصور تھا، اس لیے رہانے پر12 لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا گیا ہے ۔E
پرپل کیپ پر پرشدھ کا ہی قبضہ
چنئی،15 اپریل (یواین آئی) آئی پی ایل جیسے جیسے آگے بڑھ رہی ہے ، ویسے ہر روز پرپل اور اورنج کیپ کی فہرست میں تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں منگل کو چنئی سوپرکنگز اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے بعد انشُل کمبوج اور پرشدھ کرشنا پرپل کیپ کی فہرست میں مشترکہ طور پر سرفہرست پہنچ گئے ہیں۔ سی ایس کے کے میڈیم فاسٹ بولر انشُل کمبوج نے اب تک ایک بھی ایسا میچ نہیں کھیلا جس میں انہیں وکٹ نہ ملی ہو۔ پانچ میچوں میں صرف ایک بار ایسا ہوا جب وہ دو یا اس سے زیادہ وکٹیں نہ لے سکے ۔ ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گزشتہ میچ میں کمبوج نے کے کے آرکے خلاف 32 رنز دے کر2 وکٹیں حاصل کیں، جس کے ساتھ اس سیزن میں ان کی مجموعی وکٹیں 10 ہوگئی ہیں۔ اب وہ پرشدھ کرشنا (گجرات ٹائٹنز) کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ تاہم بہتر اکانومی ریٹ کی وجہ سے پرپل کیپ ابھی بھی پرشدھ کرشنا کے پاس ہے ۔E