رہزنی کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی ٹولی گرفتار

حیدرآباد ۔ 19 جنوری (سیاست نیوز) ایل بی نگر پولیس نے رہزنی کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی ٹولی بشمول دو نابالغ لڑکوں کو گرفتار کرلیا جو سنسنی خیز رہزنی کی واردات میں ملوث تھے اور یہ ٹولی چین اسناچنگ کی وارداتوں میں ملوث تھی۔ اس موقع پر جوائنٹ کمشنر رچہ کنڈہ پولیس مسٹر سدھیر بابو نے بتایا کہ 23 سالہ بی مہیش اور 24 سالہ جی ملیش کے ساتھ دو نابالغ لڑکوں کو گرفتار کرلیا گیاجو رہزنی اور سرقہ کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 140 گرام طلائی زیورات 10 ہزار روپئے نقد رقم موٹر سیکل کو ضبط کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT