ریئل می جی ٹی 2 پرو متعارف

   

نئی دہلی۔ریئل می ہندوستان کے سب سے تیزی سے ترقی کرنے والے ٹیکنالوجی برانڈ نے آج اپنے جدید ترین اسمارٹ فونز ریئل می جی ٹی2 پرو متعارف کیا ہے ۔کمپنی کی جانب اب تک کا سب سے پریمیم فلیگ شپ اورریئل می9 کا بہترین ہینڈ سیٹ ہے جس میں 108 ایم پی پرو لائٹ کیمرہ پاور پرفارمرشامل کیا گیا ہے۔ برانڈ نے اپنی ایکو سیسٹم ٹیک لائف پیشکشوں کے تحت نئی دلکش پروڈکٹس کی بھی نقاب کشائی کی ۔ نقاب کشائی کی تقریف کے موقع میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے مسٹر مادھو شیٹھ، سی ای اور رئیل می انڈیااور صدر انٹرنیشنل بزنس گروپ نے کہا کہ ہمارا مقصد صارفین کو ان کی روزمرہ کی زندگی میں بااختیار بنانے کے لیے مختلف قسم کی جدید ٹیکنالوجی پروڈکٹس فراہم کرنا ہے۔ پرچم بردار کے طور پر جی ٹی سیریز کے ساتھ ہم نے اپنی مرضی کے مطابق پریمیم زمرے میں رئیل می کے نقش کو بڑھانے کے لیے بڑے اور نئے مقاصد کے ساتھ 2022 تک رسائی حاصل کی۔ ہماری شروع کی گئی جی ٹی سیریز کی مصنوعات کے لیے صارفین کے زبردست ردعمل نے ہمیں پریمیم مارکیٹ میں نئیٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کرنے کا اعتماد دیا ہے۔