ریاستی وزیر کونڈا سریکھا کی آج عوامی سماعت

   

حیدرآباد۔/5 نومبر، ( سیاست نیوز) کانگریس ہیڈکوارٹر گاندھی بھون میں ہفتہ میں دو مرتبہ ریاستی وزراء کی عوامی سماعت میں شرکت کے شیڈول کے مطابق وزیر جنگلات و انڈومنٹ کونڈا سریکھا کل 6 نومبر کو گاندھی بھون میں عوام سے ملاقات کریں گی۔ وہ صبح 11 تا دوپہر ایک بجے عوامی مسائل کی سماعت کرتے ہوئے تحریری یادداشتیں قبول کریں گی۔ صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ نے صدارت کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ہفتہ میں دو دن ریاستی وزراء کی آمد اور کارکنوں و عوام سے ملاقات کا پروگرام رکھا ہے۔ عوامی رابطہ مہم کے تحت تاحال ریاستی وزراء دامودھر راج نرسمہا، سریدھر بابو، پونم پربھاکر، سیتکا اور جوپلی کرشنا راؤ گاندھی بھون میں عوامی مسائل کی سماعت کرچکے ہیں۔ کانگریس کی جانب سے عوامی سماعت کے اس پروگرام سے عوام بھی بڑی تعداد میں استفادہ کررہے ہیں۔1