ریاست میں انٹر کالجس کو 2 تا 9 اکٹوبر تک دسہرہ کی تعطیلات

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے 2 تا 9 اکٹوبر تک جونیر ( انٹرمیڈیٹ ) کالجس کیلئے دسہرہ کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے احکامات جاری کردئیے ۔ 10 اکٹوبر سے انٹر میڈیٹ کالجس کی دوبارہ کشادگی عمل میں آئے گی ۔ انٹر بورڈ نے دسہرہ تعطیلات کے دوران کلاسیس کا انعقاد کرنے والے کالجس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے ۔ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے کالجس کے انتظامیہ اور پرنسپلس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی ۔ ن