حیدرآباد۔ 22 جنوری (سیاست نیوز) حکومت نے اسٹیشن گھن پور ۔ چیوڑلہ کیساتھ ریاست میں 12 نئے میونسپالٹیز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بھدرادری کتہ گوڑم، منچریال، محبوب نگر تین میونسپالٹیز کو کارپوریشن میں تبدیل کرنے کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ 143 میونسپالٹیز اور میونسپل کارپوریشن کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 155 ہوگئی ہے۔ اس سلسلہ میں 4 جنوری کو گزٹ جاری کیا گیا تھا۔ نئے میونسپالٹیز میں اسٹیشن گھن پور، کیسامدرم، یدلوپورم، اشوا راؤ پیٹ، چیوڑلہ، معین آباد، گڈو پوتارام، گمڈی دلہ، اِسناپور، دیورا کدرا، مدور، پرکالہ شامل ہیں۔ بھدرادری کتہ گوڑم، منچریال، محبوب نگر کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیا گیا ہے۔ 2
ان میونسپالٹیز کی میعاد 26 جنوری کو ختم ہورہی ہے۔