ریہانہ کی برانڈ کمپنی پینٹی کے خلاف آر ایس ایس سے وابستہ تنظیم کی شکایت

   

حیدرآباد ۔ آر ایس ایس سے وابستہ لیگل رائٹس آبزرویٹری نے کسانوں کی تائید میں ٹوئیٹ کرنے والی امریکہ کی پاپ سنگر ریہانہ کے برانڈ پینٹی کے خلاف قومی کمیشن برائے تحفظ اطفال حقوق میں شکایت درج کروائی ہے ۔ آر ایس ایس کارکنوں نے سوال اٹھایا کہ آیا امریکہ کی گلوکارہ کی کاسمیٹک پروڈکٹ کمپنی پینٹی کو اپنی اشیاء سربراہ کرنے کا سرٹیفکٹ حاصل ہے یا نہیں ۔ کسانوں کی تائید کرنے والوں کے خلاف آر ایس ایس کے قائدین احتجاج کر رہے ہیں ۔ ریہانہ کے خلاف بھی شکایت کی گئی ہے ۔