احمدآباد : انگلینڈ کے اوپنر زاک کرولی نے کہا ہیکہ تیسرے ایمپائر نے ہماری ٹیم کی جانب سے کی جانے والی چند 50-50 اپیلوں کا معائنہ نہیں کیا کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس طرح کی اپیلوں سے ٹیم کیلئے فائدہ ہوسکتا تھا۔ ایمپائرنگ کے اس فیصلوں نے پہلے دن ہمیں کافی جھنجھلاہٹ میں ڈال دیا۔ ان کا یہ بیان ٹی وی ایمپائر شمس الدین کے اس فیصلہ پر آیا ہے جہاں انہوں نے ہندوستانی اوپنر شبھ من گل کے خلاف میدان کے ایمپائر نے آوٹ کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلش اوپنر نے کہا کہ ہمارے لئے یہ کافی جھنجھلاہٹ والا تھا کیونکہ ہم مقابلہ میں پیچھے تھے اور اس طرح کے مواقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم مقابلہ میں واپسی کے خواہاں تھے لیکن تیسرے ایمپائر کی جانب سے کئے جانے والے فیصلوں نے ہمیں جھنجھلاہٹ میں ڈال دیا۔