ممبئی۔سابق اسٹنٹ کمشنر آف پولیس(اے سی پی) نے ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ارنب گوسوامی اور اے آر جی اوٹلر میڈیانٹ ورک پرائیوٹ لمٹیڈکے خلاف ہتک عزت کامقدمہ درج کیاگیاہے۔
انہوں نے الزام لگایاہے کہ ممبئی پولیس کے خلاف ٹی آر پی اسکام میں موخر الذکرکی تحقیقات کے لئے ہتک عزت کی مہم چلائی جارہی ہے۔
راست یا بالواسطہ مذکورہ چیانلوں پر اس مسلئے پر مباحثہ پر روک لگانے کی گوہار کے ساتھ سابق افیسر نے دعوی کیاہے کہ ممبئی پولیس کی ساکھ کو متاثرکرنے والی ٹیلی ویثرن مہم سے انہیں ذہنی اذیت پہنچی ہے اور ان کی ساکھ بھی متاثرہوئی ہے اور اس کے لئے انہوں نے پانچ لاکھ روپئے ذہنی نقصان کا بھی دعوی پیش کیاہے۔
سابق اے سی پی اقبال شیخ کو گلانڈری کے لئے صدراتی پولیس میڈل سے بھی نوازا گیاہے۔
یہ کہتے ہوئے کہ ”توہین آمیز مہم“ سے وہ بہت دلبرداشتہ ہیں اقبال شیخ نے کہاکہ ان وہ ایک ریٹائرڈ پولیس افیسر ہیں اور پولیس ان کی وارثت ہے جس کے خلاف توہین آمیزمہم سے ان کی دل شکنی ہوئی ہے۔
سابق اے سی پی نے وکیل ابھا سنگھ کے ذریعہ سٹی سیول کورٹ میں مقدمہ دائر کیاہے۔
فری پرس جرنل کے بموجب مذکورہ مقدمہ میں گوسوامی کو ملزم بنایاگیاہے کیونکہ انہوں نے اپنے مقام پر غلط استعمال کیاہے اور ”اور اس کیس کو غلط موڑ پر لے جانے کے لئے مذکورہ ٹی وی چیانل کے مالک کی حیثیت سے اس کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال کررہے ہیں“