سابق رکن اسمبلی عامر شکیل کے خلاف پولیس کی لک آوٹ نوٹس

   

حیدرآباد 6 فروری (سیاست نیوز) سٹی پولیس نے سابق رکن اسمبلی بودھن عامر شکیل کے خلاف لک آوٹ نوٹس جاری کی ۔ کل اس معاملہ انسپکٹر کی گرفتاری کے بعد کیس نے نیا موڑ لیا ہے۔ عامر شکیل کے فرزند راحیل کو فرار کروانے اور مقدمہ میں مبینہ مدد کے الزام میں تاحال دو انسپکٹرس معطل کردیئے گئے۔ مفرور سابقہ انسپکٹر پولیس پنجہ گٹہ درگا پرساد کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور پولیس نے راحیل و ان کے والد عامر شکیل کے خلاف نوٹس جاری کردی ہے۔ پولیس نے جوبلی ہلز پولیس کے سال 2022 کے مقدمہ میں دوبارہ تحقیقات کا اشارہ دیا ہے جس میں راحیل کے رول کا شبہ ہے۔ ع