دانش علی کے مقام پر شیام سنگھ یادو لوگ سبھا میں اب پارٹی کے لیڈرہوں گے
لکھنو۔بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے آج پارٹی کی تنظیمی ڈھانچہ میں تبدیل کرتے ہوئے سابق ممبر آف پارلیمنٹ راجیہ سبھا منقاد علی کو اترپردیش ریاستی صدر بنایاہے۔
اس کے علاوہ لوک سبھا کے پارٹی لیڈر دانش علی کو ہٹاکر ان کے مقام پر جونپور سے پارٹی کے ایم پی شیام سنگھ یادو کو لوک سبھا میں پارٹی لیڈر بنانے کا اعلان کیاہے۔
بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے آج پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ میں تبدیل کرتے ہوئے ریاستی صدر آر ایس کشواہا کو ہٹاکر ان کے مقام پر مغربی اترپردیش کے کوارڈینٹر سابق رکن پارلیمنٹ منقاد علی ریاستی صدر بنایا ہے۔
جبکہ سابق ریاستی صدر آر ایس کشواہا کو بی ایس پی سنٹر یونٹ کا جنرل سکریٹری کی ذمہ داری دی ہے۔ اس کے علاوہ پارٹی نے امروہہ کے ممبر پارلیمنٹ دانش علی کو لوک سبھا
میں پارٹی کالیڈر منتخب کیاتھا آج پارٹی صدر نے دانش علی کو ان کے عہدے سے ہٹاکر ان کے مقام پر جونپور سے پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ شیام سنگھ یادو کو لوک سبھا میں پارٹی کا
لیڈر منتخب کیاہے جبکہ لوک سبھا ممبر گریش چند جاٹو کے چیف وہپ کے عہدے پر بنے رہیں گے۔
اس سے قبل بی ایس پی صدر نے جاری بیان میں کہاکہ ان کی پارٹی ’سروجن ہتائے وسرجن سکھائے‘ کے تحت کام کرتی ہے جس میں بھی ذات برداری او رمذاہب کے لوگوں کو ان کی محنت او رپارٹی کے تئیں ایمانداری کو دیکھ کر پارٹی کی ذمہ داری دی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ لوک سبھا الیکشن میں بی ایس پی کے اترپردیش سے نو ممبران پارٹی ہیں‘
لوک سبھا الیکشن کے بعد پارٹی صدر نے ریاستی سطح پر پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ میں تبدیلی کرتے ہوئے اپنے بھائی آنند کمار کو پارٹی کے نائب صدر‘
بھتیجے آکاش آنند کو قومی کوارڈینٹر کی ذمہ داری دی تھی‘ جب کہ پارٹی میں بھی نمبر دو کہے جانے والے قومی جنرل سکریٹری ستیش مشرا موجودہ وقت میں پارٹی میں نمبر چار ہیں۔