سانس کی بیماریوں سے دہلی میں یومیہ 27 اموات

   

نئی دہلی 8 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پرجا فاونڈیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق دارالحکومت دہلی میں 2017 میں سانس کی بیماریوں سے یومیہ 27 افراد فوت ہوئے ہیں۔ 2017 میں جملہ 8,872 اموات ہوئی جبکہ 2016 میں یہ تعداد 11,900 تھی ۔ 2016 میں یومیہ 33 اموات سانس کی بیماریوں کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ پولیوشن کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر رپورٹ تیار کی گئی ہے ۔