سب انسپکٹرس اور کانسٹیبلس امیدواروں کا احتجاج

   

حیدرآباد17جنوری(یو این آئی) سب انسپکٹرس اور کانسٹیبلس کے امیدواروں نے شہرحیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی میں احتجاج کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ 1600میٹراور800میٹر کی دوڑ مکمل کرنے والوں کومینس میں موقع فراہم کیاجائے ۔ان امیدواروں نے آرٹس کالج کے قریب اپنے مطالبہ کی حمایت میں پلے کارڈس کے ساتھ احتجاج کیااور نعرے بازی کی۔ایس آئی، کانسٹیبل امیدواروں کے مسائل پرجدوجہد کرنے والی سمیتی کی جانب سے یہ احتجاج کیاگیا۔اس موقع پر خاتون امیدواروں نے رنگولی بناتے ہوئے مظاہرہ کیا۔امیدواروں نے ان سے انصاف کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔