ستنا: مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا میں ٹیکہ اندازی کے بعد تقریباً ایک درجن بچوں کی طبیعت بگڑنے کے بعد اب تمام بچے صحتیاب ہو گئے ہیں۔ستنا سے یواین آئی کے نامہ نگار کے مطابق ضلع کے امدارا تھانہ علاقہ کے کھیرواسانی کمیونٹی سنٹر میں کل 45 بچوں کو ٹیکے لگائے گئے ۔ ان میں سے تقریباً 11 بچوں کی طبعیت بگڑگئی ۔ بچوں کو الٹیاں، اسہال اور سر میں درد ہوا جس کے بعد انہیں ہاسپٹل لے جایا گیا۔وہیں کلکٹر ستنا کے دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق گذشتہ روز ٹیکہ اندازی کے بعد بیمار ہونے والے تمام 11بچے صحتیاب ہو گئے ہیں۔ سابق چیف منسٹر کمل ناتھ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع ستنا میں ٹیکہ اندازی کے بعد تقریباً ایک درجن بچوں کے بیمار ہونے کے معاملے کی اعلیٰ سطح پر جانچ کرائی جائے۔ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔