سدھارت اور پرنیتی نے ’’جبریہ جوڑی‘‘ کیلئے طبیلے میں 13 گھنٹے گذارے

سدھارتھ ملہوترا اور پرنیتی چوپڑہ فلم ’’ہنسی تو پھنسی‘‘ کے چار سال بعد جبریا جوڑی میں ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں اور ان دنوں لکھنؤ میں فلم کی شوٹنگ کررہے ہیں۔ ایکتا کپور کی اس فلم میں ایک سین کے لئے فلم کی اہم جوڑی کو ایک طبیلے میں 13 گھنٹے سے زیادہ کا وقت گذارنا پڑا اس فلم میں شائقین کو کئی شادی کے سیکوینس دیکھنے کو ملیں گے لیکن فلم کے پروڈیوسرس کے لئے طبیلے میں رچائی گئی یہ شادی کافی دلچسپ تھی۔ جبر یا جوڑی میں بہار میں ہونے والے ’’پکڑ اور وواہ‘‘ (شادی کے لئے دہے کا زبردستی اغواء کرنا) پر ایک دلچسپ کہانی پیش کی جائے گی۔ جبریا جوڑی میں پرنیتی چوپڑہ کے دوست کے روپ میں اپارشکتی کھرانہ ان کے والد کے روپ میں سنجے مشرا، والد کے دوست کے رول میں نیرج سدھ انسپکٹر کے کردار میں گوپال دت، سدھارتھ ملہوترا کے والد کے رول میں جاوید جعفری اور ان کے دوست کے کردار میں پراسنہ رائے سانیا اور دیگر اداکار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT