سرپنچوں کی تائید میں آج اندرا پارک پر کانگریس کا دھرنا

   

حیدرآباد۔یکم ؍ جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں پنچایت راج اداروں کو فنڈز کی فراہمی میں حکومت کی ناکامی کے خلاف کانگریس کل 2 جنوری کو اندرا پارک پر ایک روزہ دھرنا منظم کرے گی۔ پردیش کانگریس نائب صدر ملو روی اور راجیو گاندھی پنچایت راج سنگٹھن کے صدرنشین سدیشور نے بتایا کہ حکومت نے پنچایت راج اداروں کو نظرانداز کردیا جسکے نتیجہ میں سرپنچ ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں پریشان ہیں۔ گذشتہ دنوں عادل آباد میں بی آر ایس کے 12 سے زائد سرپنچوں نے استعفی کا اعلان کردیا جبکہ کل ایک نائب سرپنچ نے خودکشی کرلی۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کیلئے پولیس کو مکتوب روانہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے سرپنچوں کے حق میں احتجاج کی اجازت مانگی ہے۔ صبح 11 تا شام 5 بجے تک دھرنا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر سے سرپنچوں کو احتجاج میں شرکت کرنا چاہیئے۔ر