پرجا وانی میں حیڈرا کو 63 شکایات ۔ جلد دورہ کرنے کمشنر رنگناتھ کا عوام کو تیقن
حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : پرجاوانی میں حیڈرا کو 63 شکایتیں موصول ہوئیں جن میں زیادہ تر شکایتیں قدیم لے آوٹس میں تبدیلی ، پلاٹوں ، سڑکوں اور پارکوں کی تجاوزات سے متعلق تھیں ۔ شکایتوں میں دعوی کیا گیا کہ سابق میونسپل کونسلرز اور وارڈ ممبرس نے اثر و رسوخ کا غلط استعمال کرکے تجاوزات کئے شکایت کے باوجود ان پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ اے وی نگر کے مکینوں نے شکایت کی کہ ترکایمجال جھیل سے منسلک راستے پر دیوار تعمیر کی گئی جس سے بارش کا پانی جمع ہونے کا دعوی کیا گیا ۔پرتاپ سنگارم ، گھٹکیسر منڈل کے مکینوں نے شکایت کی کہ 1989 میں 25.17 ایکڑ پر محیط وینچر میں 390 پلاٹس بنائے گئے تھے جس میں سے 88 پلاٹوں پر ناجائز قبضہ کرلیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ایک شخص نے 6.14 ایڑ اراضی پر جعلی پاس بک بنانے دھرنی پورٹل کا استعمال کیا ۔ یہاں پر سڑکوں اور پارک کی اراضی پر قبضہ کرلیا گیا ۔ بوڈ اپل دیویندر نگر ویکر سیکشن سوسائٹی کے اراکین نے حیڈرا سے اسکول کے کھیل کے میدان کیلئے 1200 گز پلاٹ پر دوبارہ دعوی کرنے کی درخواست کی جس پر غیر قانونی قبضہ کیا گیا ۔سری رنگا پورہ کالونی کے عوام نے الزام لگایا کہ سابق عوامی نمائندہ نے رنگاریڈی کے اروکیانچل میونسپلٹی کے وارڈ 24 میں 1050 مربع گز پارک لینڈ پر قبضہ کرلیا ۔ اس کے علاوہ اطراف کے کالونیوں کو جوڑنے والی سڑک پر قبضہ کرلیا گیا ۔ جس سے عوام کی رسائی بند ہوگئی ہے ۔ عوامی شکایتوں سننے کے بعد حیڈرا کمشنر اے وی رنگناتھ نے تمام مکینوں کو تیقن دیا کہ وہ دو ہفتوں کے اندر متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے صورتحال کا معائنہ کریں گے اور ضروری کارروائی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی ، جھیل ، پارک ، سڑکوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔۔ ش