سرکاری املاک کو نقصان پر کتوں کی طرح ماریں گے

,

   

کتا خصلت دلیپ گھوش کی دھمکی

کولکتہ ۔13 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے کہاکہ ریاست میں جو لوگ سرکاری املاک کو نقصان پہنچارہے ہیں ان کو گولی مار دی جائے گی جیسا کہ اُترپردیش ، آسام اور کرناٹک کی حکومت نے کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یوپی ، آسام اور کرناٹک میں ہماری حکومت نے ایسے لوگوں کو کتوں کی طرح ماردیا ۔ انھوں نے کہاکہ ایسے لوگوں کی نشاندہی کرو جو ہندو بنگالیوں کے مفادات کو سبوتاج کررہے ہیں ۔ مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) اور این آر سی کے خلاف شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ چیف منسٹر ممتا بنرجی نے اس قانون کو ریاست میں لاگو نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔