حیدرآباد ۔ 22 اکٹوبر (سیاست نیوز) محکمہ صحت نے سرکاری ڈاکٹرس کو خانگی پراکٹس کیلئے مشروط اجازت دی ہے۔ سرکاری ہاسپٹلس میں ڈیوٹی اوقات کی تکمیل کے بعد وہ جس مقام پر رہ رہے ہیں وہاں خانگی پراکٹس کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی خانگی ہاسپٹلس میں کنسلٹیشن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے سکتے ہیں۔ محکمہ صحت نے کہا کہ سرکاری ڈاکٹرس کی خانگی پراکٹس پر نگاہ رکھی جائے گی۔ اس ضمن میں اضلاع کے ڈی ایم ایچ اوز، ڈی ایم ای، ڈی ایچ ٹی وی وی پی ڈاکٹرس کو سرکولر جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ صحت نے یہ بھی وضاحت کردی کہ اس اجازت کے بعد سرکاری ہاسپٹلس میں مریضوں کی خدمات متاثر نہیں ہونی چاہئے اور ساتھ ہی قومی اور ریاستی سطح پر طئے شدہ صحت کے نشانہ کو حاصل کرنے تک ہر ڈاکٹر کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ اپنی ذمہ داریوں سے غفلت اور لاپرواہی کرنے والے ڈاکٹرس کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔ن