حیدرآباد 28اگست(یواین آئی) تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مشترکہ سری سیلم پراجیکٹ میں پانی کے بہاو میں اضافہ ہوا جس کے بعد چار دروازے دس فیٹ کھول کر پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا گیا ۔ اسپیل وے کے ذریعہ 1.2لاکھ کیوزک پانی ناگرجناساگر میں چھوڑاگیا۔جورالہ پراجیکٹ ،ُسنکاسیلا پروجیکٹ سے سری سیلم میں 2.35 لاکھ کیوزک پانی کا بہاو دیکھاگیا۔اس پراجیکٹ کی مکمل سطح آب 885فیٹ کے برخلاف 884.90فیٹ درج کی گئی ۔سری سیلم کے رائٹ و لفٹ ہائیڈروپاور اسٹیشنوں کیلئے 63,089کیوزک پانی چھوڑاگیا ۔