سری نگر میںلڑکی پر تیزاب پھینکنا ناقابل معافی جرم

   

سری نگر : کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچررس فیڈریشن نے سری نگر کے حول علاقے میں منگل کی شام ایک لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کو ناقابل برداشت فعل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی حرکات سے ہمارے سماج کی بدنامی ہوتی ہے ۔فیڈریشن کے صدر شاہد حسین میر نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایسی حرکات ہمارے سماج پر ایک بد نما داغ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مذموم واقعات پیش آنے سے لگ رہا ہے کہ ہمارا سماج خاص کر نوجوان نسل ایک ایسی راہ پر قدم رکھ رہی ہے جس سے سماج کا ہر فرد نفرت کرتا ہے ۔موصوف صدر نے کہا کہ اس طرح کے جرائم کے خلاف سماج کے ہر طبقہ سے وابستہ لوگوں کو آگے آنا چاہئے اور سماج میں رہنے والے اس طرح کے کالے بھیڑیوں کو بے نقاب کرنا چاہئے ۔