حیدرآباد۔سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں عمرہ کے دوران اکٹوبر2019میں لاپتہ ہونے والے ایک 23سالہ حیدرآبادی عورت سیدہ وجیہہ وحید کا آخر کار4ستمبر2020کے روز پتہ چلا گیاہے۔
مذکورہ عورت کے فیملی ممبرس کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے بموجب اس عورت کوآخری مرتبہ سعودی عرب کے مکہ مکرمہ میں 9اکٹوبر2019کے روز رات 8:00بجے کے قریب دیکھا گیاتھا
عورت کاگھر والوں سے رابطہ
اس عورت نے 4ستمبر کے روز اپنے گھر والوں سے رابطہ کیا۔ پولیس عہدیداروں اورہندوستانی سفارت خانہ کے لوگوں کووہ جہاں پر اس کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی۔
صوبہ مکہ سے اس عور ت کا پتہ چلانے کے بعد پولیس عہدیداروں نے اس کو اپنی تحویل میں لے لیاہے
تحقیقات
پولیس اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے اور ہندوستانی سفارت خانہ کا عملہ ان کے ساتھ کوارڈنیشن میں ہے۔
درایں اثناء لڑکی کے فیملی ممبرس خوش ہیں کیونکہ وہ صحت مند ہے۔
ان تمام لوگوں کا جواس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے اور دعاگو رہے شکریہ بھی گھر والوں نے ادا کیاہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے