سعودی عربیہ 24گھنٹوں کے اندر عمرہ ویزا جاری کرے گا

,

   

ریاض۔مملکت سعودی عربیہ نے جمعرات کے الکٹرانٹ ویزا مشق ایپ ان لوگوں کے لئے لانچ کیا جو ملک کے باہر سے عمرہ کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔اردن میں جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر حج او رعمرہ توفیق الربیہ نے کہاکہ عصری درخواست دائر کرنے کے 24گھنٹوں کے اندر عمرہ ویزٹ ویزا کی اجرائی عمل میں ائے گی۔

الربیہ نے کہاکہ مملکت کے ویژن 2030کا مقصد بڑے پیمانے پر عازمین عمرہ کو استقبالیہ سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

اپنی تقریر کے دوران سعودی وزیرنے زوردیا کہ جو ایک عمرہ ویزا حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ الکٹرانکلی درخواست دے سکتے ہیں‘ کیونکہ وہ براہ راست حاصل کرسکتے ہیں‘ مکہ مکرمہ جانے وقت وہ تمام تفصیلات جیسے ہاوزنگ‘ ٹرانسپورٹیشن اور دیگر کا ان لائن انتخاب کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ عمرہ ویزا کی مدت میں بھی ایک سے تین ماہ تک کا اضافہ کیاگیاہے‘ اور مزیدکہاکہ جو لوگ مملکت عمرہ کی غرض سے ائیں گے وہ بغیر کسی پابندیوں کے سعودی عربیہ کے دوسرے شہروں کا سفر بھی کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر توفیق البربیہ نے توثیق کی ہے کہ اس سال حج سیزن میں دس لاکھ عازمین کی گنجائش ہے وپیں وہ عازمین کی صحت کو یقینی بنانے کے لئے کام کررہے ہیں۔مذکورہ مملکت عازمین کو کویڈ19سے بچانے کے لئے سنجیدگی سے اور اپنے بہترین خدمات کو یقینی بنانے کے لئے کام کررہی ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہم جانتے ہیں کہ اس سال حج کے لئے کافی درخواست ائی ہیں مگر ہماری ترجیحات عازمین کی حفاظت ہے“۔ وزرات نے 9اپریل2022کو اعلان کیاتھا کہ اس دس لاکھ عالمی اور گھریلو عازمین کو فریضہ حج کی اجازت دی گئی ہے۔

عازمین کی عمر65سال سے کم ہونی چاہئے او روہ سعودی وزرات صحت کے منظور شدہ کویڈ19ٹیکہ لگائے ہوئے ہوں۔حج اسلام کے پانچ ستوں میں سے پہلا ستون ہے اور ہر صاحب استطاعت مسلمان کو اپنی زندگی میں ایک بھی فریضہ حج ادا کرنا فرض ہے۔

سال 2020کویڈ19کی وجہہ سے ایک غیر معمولی حج سیزن کے طور پر دیکھا گیا۔ سعودی عربیہ کے اندرہی 10,000ہزارعازمین تک اس وقت تعداد کو محدود کردیاگیاتھا‘ اس کے برعکس 2019میں دنیا بھرکے مختلف مقامات سے 2.5ملین عازمین نے فریضہ حج ادا کیاتھا۔

سال2021میں کویڈ19وباء کو روکنے کے لئے 58745گھریلو عازمین نے ہی فریضہ حج ادا کیاتھا۔ سعودی عربیہ حج سیزن2021کے کویڈ19اور دیگر وبائی امراض سے پاک اختتام کا اعلان کیاتھا۔