سعودی عرب میں ایک ہزار نئے ڈیم بنانے کا اعلان

,

   

ریاض۔سعودی وزارت ماحولیات و پانی وزراعت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سعودی عرب میں مزید ایک ہزار نئے ڈیم بنائے جائیں گے۔ اس وقت مملکت میں 521 ڈیم موجود ہیں۔سعودی اخبار کے مطابق وزارت ماحولیات نے رپورٹ جاری کر کے کہا ہے کہ 2019 کے دوران سعودی عرب میں 11نئے ڈیم تیار کیے گئے جن کے بعد مملکت میں ڈیمز کی تعداد521 ہو گئی ہے۔ وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے کہاہے کہ 521 ڈیمز کی اصلاح و مرمت اور دیکھ بھال کا کام باقاعدہ ایک نظام کے مطابق کیا جا رہا ہے۔ مزید ایک ہزار ڈیم تیار کرنے کے لیے تفصیلات زیر غور ہیں۔ وزارت نے رپورٹ میں یہ بھی کہا گہا ہے کہ وزارت کے ماتحت ایک نیا ادارہ قائم کیا گیا ہے جسے ڈیمز کی اصلاح و مرمت اور دیکھ بھال کا کام سپرد کیا گیا ہے۔ وزارت نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ بارش کے پانی کی پیمائش کے لیے 31 نئیمراکز قائم کیے گئے ہیں۔ بارش کا یومیہ تناسب بتانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر خبرنامہ بھی جاری کیا جانے لگا ہے جبکہ پانی سے متعلق معلومات جمع کرنے کے لیے ہائیڈرولوجیکل نیٹ ورک ا?لات کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔ سعودی ا سکالر خالد باطرفی نے کہا کہ مزید ڈیمز قائم کرنے کا پروگرام اس وجہ سے بنایا جارہا ہے کیونکہ بارش کا پانی ضائع ہورہا ہے۔تقریبا 8 ارب مکعب میٹر پانی نئے ڈیم کو بارش سے مہیا ہوسکتا ہے۔خالد باطرفی نے مزید کہا کہ نئے ڈیمز بننے پرسعودی عرب میں خوراک کا اسٹراٹیجک ذخیرہ حاصل کیا جاسکے گا۔