Thursday , November 21 2019

سعودی عرب ٹریفک حادثہ: 35عمرہ زائرین جاں بحق، 4شدید زخمی

مدینہ منورہ: سعودی عرب میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں عمرہ کے لیے آئے 35 غیر ملکی زائرین شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق مدینہ منورہ کے نواحی گاؤں الاخل کے قریب حجرہ روڈ پر ایک بس مخالف سمت سے آنے والے لوڈر سے ٹکرا گئی جس کے بعد میں اس میں آگ بھڑک اٹھی

بس میں 39 غیر ملکی مسافر سوار تھے جن کا تعلق عرب اور ایشیائی ممالک سے تھا اور وہ مدینہ جارہے تھے۔ حادثے میں متعدد افراد موقع پر ہی جاں بحق اور کئی شدید زخمی ہوگئے۔

M A K K A H 🎥🕋#السعـوديـه#ارتفاع عدد قتلى الحادث من #المعتمرين إلى 36 معتمر و 4 مصابين ..كما أن #المعتمرين من جنسيات مختلفة #والمصالح الأمنية تباشر #التحقيق في الحادث #المروع .لاحـول ولاقـوة الا باللـه نسـأل اللـه السـلامـه#احــبــاب_فــي_الــلـــه

Gepostet von ‎احباب في الله‎ am Mittwoch, 16. Oktober 2019

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور لاشوں و زخمیوں کو الحمنا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 35 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ 4 زخمیوں کی حالت بھی تشویش ناک بھی بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

سعودی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT