سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند

   

ریاض: سعودی عرب کے صوبے القصیم، دارالحکومت ریاض اور مدینہ سمیت مختلف علاقوں میں آج موسلادھار بارش سے سڑکیں پانی سے بھر گئیں اور کئی علاقوں میں حکام نے اسکول بند کرنے کا اعلان کردیا۔حکام نے چہارشنبہ کو قصیم ریجن سمیت کئی علاقوں میں شدید بارش کے بعد اسکول بند کردیے ہیں جہاں گزشتہ ایک روز میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ سات گھنٹے بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔