سعودی عرب کے کنگ کی اکلوتی بیٹی پر پیرس میں چلے گا کیس‘ یہ ہے معاملہ

,

   

سعودی عرب کے کنگ سلمان کی اکلوتی بیٹی کے خلاف منگل کے روز سے پیرس میں ایک مقدمہ شروع کیاگیاہے۔

یہ مقدمہ ان کی غیر موجودگی میں شروع کیاگیاتھا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پیرس میں سعودی شاہی خان کے اپارٹمنٹ میں تصویروں اور ویڈیو لینے کے شبہ میں ایک پلمبر کی پیٹائی کرنے کا اپنے باڈی گارڈس کو حکم دیاتھا۔

متاثرین کا الزام ہے کہ شہزادی حسہ بنت سلمان اس وقت بہت زیادہ ناراض ہوگئی جب انہوں نے پلمبر کو ان کی تصویر لیتے دیکھا۔شہزادی کو ڈر تھا ان کی تصویر کا استعمال سعود ی کنگ کی بیٹی ہونے کی وجہہ سے انہیں نقصان پہنچانے کے لئے نہیں کیاجائے۔

سعودی عرب کے قدآمت پسند سونچ کی وجہہ سے شہزادی کو یہ تشویش ہوئی تھی۔ستمبر2016میں ہوئے اس واقعہ کے کچھ ہی دنوں بعد شہزادی فرانس چپور کر چلی گئی اور ایک دن اس مقدمہ میں وہ موجود نہیں تھیں۔

ان کی گرفتاری کا وارنٹ ڈسمبر2017میں جاری کیاگیا تھا۔ شہزادی کے وکیل نے بتایا کہ وہ اس لئے موجود نہیں تھیں کیونکہ انہیں نوٹ پیرس کے ایڈرس پر بھیجا گیاتھا‘ نہ کہ سعودی عرب کے شاہی محل کے ایڈرس پر بھیجاگیاتھ۔

ولی عہد محمد بن سلمان کی سوتیلی بہن شہزادی بنت سلمان نے اپنے وکیل کے ذریعہ تمام الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔