سعودی فضائی کمپنی کے آبنائے ہرمزاور خلیج عُمان کے فضائی راستے تبدیل

   

دبئی23 جون (سیاست ڈاٹ کام) ’العربیہ‘ چینل کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کی سرکاری فضائی کمپنی نے اپنی پروازوں کو خلیج عْمان اور آبنائے ہرمز کے فضائی راستے استعمال کرنیسے روکتے ہوئے متبادل روٹس کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی فضائی کمپنی کی طرف سے یہ اقدام مسافروں کے تحفظ اور سلامتی کے لییاٹھایا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ایشیائی ملکوںکے لیے چلائی جانے وال پروازوں کو خلیج عرب کی فضاء میں متبادل راستوں کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔ مسافروں کے تحفظ کے لیے سعودی ایئرلائن کی کوئی پرواز آبنائے ہرمز اور بحر عْمان کی فضائی حدود کو استعمال نہیںکریگی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ روٹ تبدیل ہونے سے پروازوں کی آمد ورفت کے اوقات بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔خیال رہے کہ جمعہ کے روز متعدد عالمی فضائی کمپنیوںنے بھی احتیاطی تدابیر کے تحت آبنائے ہرمز کی فضائی حدود کو استعمال نہ کرنے کافیصلہ کیا تھا۔ یہ پیش رفت بین الاقوامی فضائی حدود میں امریکی فوجی ڈرون مار گرائے جانے کے ایرانی اقدام کے بعد سامنے آئی ہے۔