سعودی میں ’اہم اہداف‘ کو نشانہ بنانے حوثی کا دعویٰ

   

صنعا: یمن کے حوثی باغیوں کے مطابق انہوں نے میزائل اور ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کے ’اہم اہداف‘ کو نشانہ بنایا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حوثی باغیوں کی طرف سے یہ چھٹی ایسی کارروائی ہے۔ دوسری جانب سعودی عسکری اتحاد نے اس چھٹے حملے کو بھی ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ عسکری اتحاد کے مطابق حوثی باغیوں کی طرف سے نجران کے علاقے میں مسلسل سویلین ٹھکانوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔ یمنی حوثی باغیوں کو ایرانی حمایت بھی حاصل ہے۔ یمن کی جنگ کی وجہ سے لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ اس بحران کو بدترین انسانی المیہ قرار دے چکی ہے۔