Wednesday , August 12 2020

سلمان خان ضرورت مندوں کی مدد کریں گے

عید منانے کے بجائے غریبوں کو کھانا کھلانے کو ترجیح
ممبئی۔21مئی (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے رمضان میں ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کی عید کی خوشی برقرار رہے ۔سلمان خان لاک ڈاؤن کے دوان زیادہ سے زیادہ متاثرہ افراد کی مدد کررہے ہیں ۔ انہوں نے اب رمضان کے مہینے میں مزید افراد کو مدد پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے او راس کیلئے انہوں نے اپنی ٹیم سے بات بھی کی ہے ۔ وہ رمضان کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ افراد کو مدد پہنچانا چاہتے ہیں۔ان دنوں سلمان اپنے پنویل فارم ہاؤس پر ہیں ۔ ممبئی میں سلمان کی غیرموجودگی میں ان کے والد سلیم خان غریبوں کو کھانہ پہنچانے کے کام کی نگرانی کررہے ہیں۔ سلمان نے اپنی ٹیم سے کہا ہے کہ رمضان کے مہینے میں جہاں تک ممکن ہو، ہر ضرورت مند کو کھانا پہنچایا جائے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT