سلمان خان کی اگلی فلم کا نام مونسٹر، نینتارا ہیروئین ہوں گی

   

ممبئی ، 20 اگسٹ (ایجنسیز) فلم سکندر کے باکس آفس پر ناکام ہونے کے بعد سلمان خان نے بیٹل آف گلوان کی تیاریوں میں مصروف ہوئے لیکن بعد میں اس فلم کا نام بدل کر ماتروبھومی رکھ دیا گیا لیکن طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی یہ فلم سینما گھروں کی روشنی نہیں دیکھ سکی ہے۔ ادھر سلمان نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ انہوں نے ساؤتھ کے پروڈیوسر دل راجو کے ساتھ ایک فلم سائن کی ہے۔ تب سے بھائی جان اس فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم کا اعلان تو ہوا لیکن نام ظاہر نہیں کیا گیا لیکن اب اس فلم کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔ سلمان کی اگلی فلم کا نام ‘مونسٹر’ ہوگا۔ سلمان خان اور دل راجو کی یہ فلم ومشی پیڈیپلی ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ فلم خبری کی رپورٹ کے مطابق فلم بنانے والوں نے سلمان کی اس فلم کا نام ’’مونسٹر‘‘ رکھا ہے۔ سلمان اس وقت اپنا زیادہ تر وقت فلم کے سیٹ پر ایکشن سین کی شوٹنگ میں گزار رہے ہیں۔ وہ زیادہ تر اسٹنٹ سین بھی خود شوٹ کر رہے ہیں۔ سلمان کی یہ فلم ہندی، تیلگو اور تامل زبانوں میں ریلیز ہوگی۔ رپورٹ میں ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا، سلمان اس وقت ہر چیز میں بہت زیادہ ملوث ہیں۔ وہ نہیں چاہتے کہ شیڈول میں خلل پڑے۔رپورٹس بتاتی ہیں کہ سلمان خان کے باڈی ڈبل کو حال ہی میں دل کا دورہ پڑا۔ وہ فلم کی ایکشن ٹیم کے اہم رکن تھے۔ تاہم ان کے بیمار ہونے سے شیڈول میں خلل پڑنے کا خطرہ تھا، اس لیے سلمان نے بہت سے اسٹنٹ خود کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایکشن سین بڑے پیمانے پر ہیں، اس لیے بنانے والوں نے حفاظتی پروٹوکول کو سخت کردیا ہے۔ متبادل اسٹنٹ مین کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔اس فلم میں سلمان خان کے مدمقابل جنوبی ہند کی اداکارہ نینتارا ہیں۔ نینتارا نے اس سے قبل شاہ رخ خان کی سب سے بڑی ہٹ فلم ’’جوان‘‘ میں کام کیا تھا جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔