سلمان خان کی ۱۸۰؍ کروڑ بجٹ کی ’’ بھارت ‘‘ فلم ۵؍ جون کو ریلیز ہوگی ۔ 

,

   

ممبئی : عید الفطر کے موقع پر فلموں کی ریلیز کرنے کی روایت کی برقرار رکھتے ہوئے بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان نے اپنی زیر تکمیل فلم ’’ بھارت ‘‘ کو عید الفطر کے موقع پر ریلیز کرنے پوری تیاری کرلی ہے۔ مذکورہ فلم ’’ اوڈے ٹومائی فادر‘‘ کا ہندی ریمیک ہے ۔

سلمان خان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتری نے اس فلم کو برلن فلم فیسٹیول میں دیکھنے کے بعد اسے ہندی میں بنانے کا ارادہ کیا او راس کے ریمیک حقوق خرید لئے ۔ اس فلم کو فلمساز علی عباس ظفر ہدایت دیں گے جنہوں نے اس سے قبل سلمان کے ساتھ ٹائیگر زندہے او ر سلطان جیسی ہٹ فلمیں بنائی ہیں ۔ فلم میں کام کرنے والے دیگر اداکارو ں میں کیٹرینہ کیف ، تبو ، سنیل گروور ، وشاپٹانی شامل ہیں ۔

اس فلم کو سلمان خان کی بہن او راتل اگنی کی بیوی الویرا خان او ربھوشن کمار ٹی سیریز کے بینر تلے پروڈیوس کررہے ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ پنجاب ، دہلی کے علاوہ ابوظہبی کے خوبصورت لوکیشن پر کی جارہی ہے ۔ اس فلم کا تخمینی بجٹ ۱۸۰؍ کروڑروپے ہے ۔ فلم کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر کے مطابق سلمان خان کے ساتھ فلم بنانا بڑی ذمہ د اری کا کام ہے کیونکہ ان کی فلموں کیساتھ عوام کو بڑی امیدیں ہوتی ہیں ۔