سمندری طوفان بیپر جائے ،ہزاروں لوگ محفوظ مقامات پر منتقل

   

حیدر آباد سندھ : پاکستان کے حیدر آباد ڈویژن کے شہری انتطامیہ پولیس اور رینجرس نے تین ضلعوں کے ہزارو ں لوگوں کو گاؤں سے نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا ہے ۔انتظامیہ نے سجاول ضلع کے کھارو چھاوعلاقہ میں رہنے والے لوگوں کو جبراً گاؤں کو خالی کرانا شروع کردیا ہے ، کیونکہ ان میں سے زیادہ تر نے سمندری طوفان بیپر جائے سے ملک کے ساحلی علاقوں میں سنگین خطرے کے درمیان اپنے گھروں کو چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا۔منگل کو اس مہم کے تحت تھٹہ، سجوال اور بادن ضلعوں کے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو جبراً وہاں سے نکالا گیا۔ جو کہ اس مہم کا حصہ ہے ۔ ابھی تک 80فیصد محفوظ مقامات پر پہنچا یا گیا ہے اور یہ عمل مسلسل جاری ہے ۔پاکستانی فوج کے جوان تیسرے سطح کے عمل کے طور پر بچاؤاور راحت مہم میں شامل ہونے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔حیدر آباد کے کمشنر بلال احمد میمن نے کل دیر رات کہا کہ رینجرس ہمارے ساتھ ہیں اور اب ہم لوگوں کو جبرا منتقل کر رہے ہیں کیونکہ یہ تمام لوگ سمندری طوفان کی حالات کی سنجیدگی کو محسوس نہیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوج انتظامیہ کیلئے تیسر ے سطح کی ذمہ داری اداکرنے کے لئے تیار ہے ۔