سنجے دت کینسر سے شفایاب

   

ممبئی : ایکٹر سنجے دت نے کینسر سے صحتیابی کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کچھ عرصہ قبل اس موذی مرض سے متاثر ہونے کا انکشاف کیا تھا ۔ سنجے نے انسٹاگرام پر بیان پیش کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ اب وہ کینسر سے آزاد ہیں۔ انہوں نے اپنی فیملی اور ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل وقت میں ان کی نگہداشت کی اور کامیاب علاج کیا۔