سی جے پی قائدین سورو داس اور آشوتوش رہا

,

   

توسیعی عدالتی تحویل ختم ہونے پر دہلی میں اسپیشل ایگزیکٹیو مجسٹریٹ مہیش کمار کا آرڈر

نئی دہلی، 21 اکتوبر (یو این آئی) دہلی میں اسپیشل ایگزیکٹو مجسٹریٹ نے چہارشنبہ کے روز کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے رہنماؤں سورو داس اور آشوتوش رانکا کو عدالتی تحویل سے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ دونوں رہنماؤں کو 14 اکتوبر سے تحویل میں رکھا گیا تھا۔ وہ امتناعی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) کے خلاف احتجاج کے سلسلے میں جنتر منتر پہنچے تھے اور وہاں قومی پرچم لہرانے کی کوشش کی تھی۔اس سے قبل 14 اکتوبر کو ایگزیکٹو مجسٹریٹ مہیش کمار مینا نے دونوں کو پانچ دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا۔ معاملے کی اگلی سماعت 19 اکتوبر کو مقرر تھی، جس دن ان کی عدالتی تحویل میں مزید دو دنوں کی توسیع کر دی گئی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بدھ کے روز ہی دونوں رہنماؤں نے عدالتی تحویل کی توسیع کو چیلنج کرنے والی اپنی رٹ پٹیشن دہلی ہائی کورٹ سے واپس لے لی تھی۔ انہیں اس سے قبل 10 اکتوبر کو ہوائی اڈے پر تحویل میں لیا گیا تھا۔ دہلی میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اعلان کردہ احتجاج سے قبل ‘بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا’ کی دفعہ 126 اور 170 کے تحت احتیاطی کارروائی کی گئی تھی۔بعد ازاں دونوں کو 11 اکتوبر کو 50,000 روپے کے پیس بانڈ جمع کرانے کی شرط پر رہا کر دیا گیا تھا۔ تاہم، 14 اکتوبر کو انہیں دوبارہ تحویل میں لے لیا گیا کیونکہ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے 13 اکتوبر کو جنتر منتر پر احتجاج کی کوشش کر کے امن بانڈ کی شرائط کی خلاف ورزی کی تھی۔اسپیشل ایگزیکٹو مجسٹریٹ ریتوراج نے 19 اکتوبر کے اپنے حکم میں عدالتی تحویل میں توسیع کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں نے دانستہ طور پر امن بانڈ کی خلاف ورزی کی اور فوری طور پر امن و امان میں خلل ڈالنے کی صورتحال پیدا کی تھی۔