ایکٹر سنجے دت راشٹریہ سماج پکشا (آر ایس پی) میں 25 ستمبر کو شامل ہونے والے ہیں، بانی آر ایس پی اور مہاراشٹرا کابینہ کے وزیر مہادیو جنکر نے یہ انکشاف کیا ہے۔ آر ایس پی مہاراشٹرا میں بی جے پی کی حلیف ہے۔ سنجے دت کو سماج وادی پارٹی کے لکھنو لوک سبھا امیدوار کی حیثیت سے 2009ء میں انتخابی میدان میں اتارا گیا تھا لیکن ان کی امیدواری سے دستبرداری اختیار کرلینا پڑا کیونکہ عدالت نے آرمس ایکٹ کے تحت اُن کی سزادہی کو معطل کرنے سے انکار کیا تھا۔