نئی دہلی: شیوسینا ( ادھو) کے رہنما سنجے راوت نے بھی فلسطینیوں کیخلاف مظالم پر بیان دیا جس پر دہلی میں موجود اسرائیلی سفارتخانہ تلملا اٹھا اور احتجاج درج کرایا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے راوت نے ٹوئٹ کیا کہ ’ اب سمجھ آرہا ہے ہٹلر جیوز سے اتنی نفرت کیوں کرتا تھا ‘ ۔سنجے راوت کے ٹوئٹ کے بعد اسرائیلی سفارت خانہ نے شیو سینارہنما کے خلاف سخت احتجاج درج کرایا ۔ اسرائیلی سفارتخانہ نے وزارت خارجہ اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر راجیہ سبھا کے رکن کی جانب سے یہودیوں کے خلاف ’ ہولو کاسٹ ‘ کو جائز قرار دینے والے تبصرو ں پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق سنجے راوت نے یہ ٹوئٹ 14 نومبر کو کیا تھا اور بعد میں اسے حذف بھی کردیا تھا لیکن اب اسرائیلی سفارتخانہ کی جانب سے ردعمل ظاہر کیا جارہا ہے ۔