سنگاریڈی 6 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی اہلِ سنت والجماعت ضلع سنگاریڈی کے زیرِ اہتمام جشنِ عید میلاد النبی حضرت محمد مصطفیؐ عثمانیہ مسجد سنگاریڈی میں مرکزی جلسہ منعقد ہوا۔ جلسے کی صدارت مولانا شاہ محمد کریم الدین غوثوی چشتی القادری صدر مرکزی اہلِ سنت والجماعت ضلع سنگاریڈی نے کی جبکہ مولانا الحاج محمد عارف احمد عزیزی نوری چشتی القادری کی سرپرستی محمد نصیب الدین کی نگرانی اور عبدالجلیل کی قیادت میں جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا۔جلسے کا آغاز محمد فیضان مصطفیٰ کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری نے خطاب کرتے ہوئے سیرتِ طیبہ اور تعلیماتِ نبویؐ پر روشنی ڈالی۔ مولانا سید شاہ مجتبیٰ حسینی، برادرِ سجادہ نشین آستانہ جلالیہ گل سارم شریف نے بھی خطاب کیا۔ حافظ و قاری فرخان نقشبندی نے نعتِ شریف پیش کی۔مرکزی اہلِ سنت والجماعت سنگاریڈی کی جانب سے جشنِ عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر سنگا ریڈی کے مختلف مساجد و مدارس میں کم سن طلبہ کے لیے نعتیہ، تقریری اور تحریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا 80 طلبہ میں ترغیبی انعامات اور 10 طلبہ میں سائیکلیں تقسیم کی مرکزی جلسے کے موقع پر ان مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔نعتیہ مقابلہ اول مقام عاطف احمد بن توفیق احمد، جامع مسجد کلواکنٹہ سنگاریڈی؛ دوم صمصام علی عرف رحمت بن ناصر علی، مسجدِ رحیمیہ عیدگاہ اہلِ سنت والجماعت سنگاریڈی؛ سوم محمد معین الدین بن مولانا محمد طاہر علی، مسجد نوری؛ چہارم فیضان احمد بن اشفاق احمد، مسجد عثمانیہ سنگاریڈی؛ پنجم رضوان پاشاہ بن رحمت پاشاہ، مسجد بسم اللہ نے حاصل کی۔تقریری مقابلہ:اول پوزیشن محمد عارف بن محمد غوث، مسجد نوری سنگاریڈی؛ دوم شمس راہی بن غفران، مدرسہ عرفانیہ سنگاریڈی؛ سوم رحمت اللہ بن اظہار، مدرسہ عرفانیہ سنگاریڈی نے حاصل کی۔تحریری مقابلہ:اول پوزیشن محمد نور الٰہی بن جابر، مدرسہ عرفانیہ سنگاریڈی؛ دوم شیخ فیض الرحمن بن شیخ مقبول، مسجد نوری سنگاریڈی؛ سوم محمد جنید احمد بن محمد عارف، الحراء اکیڈمی شانتی نگر سنگاریڈی نے حاصل کی۔اس موقع پر کامیاب طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ آخر میں مولانا شیخ شاہ مبین احمد چشتی القادری نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے علماء، ائمہ، منتظمین، طلبہ اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔