نئی دہلی: آر ایس ایس سے وابستہ سودیشی جاگرن منچ نے ڈجیٹل کرپٹو کرنسی پر مکمل پابندی لگانے اور اس کے کاروبار میں مصروف لوگوں کے لئے سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے۔ گوالیار میں منعقدہ سودیشی جاگرن منچ کی 15ویں قومی اسمبلی میں منظور قرارداد میں حکومت کے ’کرپٹو کرنسی اور اسٹیٹ ڈیجیٹل کرنسی بل 2021 کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت کرپٹو کرنسی پر پابندی لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اور ریزرو بینک آف انڈیا کا ڈجیٹل کرنسی جاری کرنے کا منصوبہ ہے ۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت ملک میں رہنے والے کسی بھی شخص کے ذریعہ کرپٹو کرنسی کی خرید، فروخت، سرمایہ کاری اور لین دین پر مکمل پابندی عائد کرے۔