سوشیل مودی نے تیجسوی کو تین طلاق‘ حجاب کے خلاف بولنے کی ہمت کرنے کو کہا

,

   

پٹنہ۔ بہار میں رام چرترمانس معاملے کے درمیان میں بی جے پی کے راجیہ سبھا ایم پی نے آر جے ڈی لیڈر اور ڈپٹی چیف منسٹر تیجسوی یادو سے کہاکہ اگر ہمت ہے تو تین طلاق‘ حجاب او رمتعدد شادیوں پر اعتراض کرکے دیکھائیں۔

سشیل مودی نے کہاکہ ”ان (تیجسوی یادو) کے پارٹی رکن اسمبلی اوروزیرتعلیم نے رام چرتر مانس پر قابل اعتراض بیان دیا ہے‘ اورریاستی صدر آر جے ڈی نے ان کی حمایت کی ہے۔

اس سے اہم یہ ہے کہ تیجسوی یادو نے ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ہے‘ جس کا مطلب یہ ہے وہ اس کی حمایت کرتے ہیں“۔انہوں نے استفسار کیاکہ ”جب نوپور شرما نے پیغمبر اسلام ﷺ پر قابل اعتراض ایک بیان دیاتھا تو وہ فوری حرکت میں آگئے۔ تیجسوی یادو کو وضاحت کرنا چاہئے کہ انہوں نے چندرشیکھر کے خلاف کوئی کاروائی کیوں نہیں کی ہے۔

آر جے ڈی میں اکثریتی جذبات کوئی قدر نہیں ہے“۔سوشیل مودی نے کہاکہ ”اگر آر جے ڈی کی اعلی قیادت کے پاس ہمت ہے‘ اس کو رام چرتر مانس کے خلاف بیان دینے والوں پر کاروائی کرنی چاہئے۔

کیاان کے پاس تین طلاق‘ حجاب‘ متعدد شادیوں کے خلاف کہنے کی ہمت ہے؟مذکورہ آر جے ڈی ان معاملات پرکچھ نہیں بولے گی کیونکہ اس کا ووٹ بینک متاثر ہوگا“۔

پچھلے ہفتہ بہار کے وزیرتعلیم چندرشیکھر یادو نے ایک ہندو مذہبی کتاب جو رامائن پر مشتمل ہے‘ رام چرتر مانس کے متعلق ایک متنازعہ دعوی کیاتھا کہ”سماج میں نفرت پھیلارہی ہے“۔

انہوں نے کہاکہ ”مذکورہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ تین طلاق اورنابالغوں کی شادیاں اس ملک میں غیر قانونی ہیں‘ مگر لالو پرسایادو‘ تیجسو ی یادو اور دیگر آر جے ڈی قائدین نے اس کی حمایت نہیں کی ہے۔ وہ کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ساتھ کھڑہوئے ہیں“۔