سونیا اور پرینکا گاندھی کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے خصوصی پوجا

   

حیدرآباد۔/5 جون، ( سیاست نیوز) صدر کانگریس سونیاگاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی صحت یابی کیلئے سابق ایم پی وی ہنمنت راؤ کی عنبرپیٹ مندر میں خصوصی پوجا آج ختم ہوئی۔ سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا، سکریٹری اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ سرینواسن کرشنن، سابق ارکان مقننہ ایم کودنڈا ریڈی، راملو نائیک کے علاوہ ششی دھر ریڈی نے شرکت کی۔ر