اسٹاک ہوم : سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ہفتے کے روز دن دیہاڑے فائرنگ کے نتیجے میں ایک 15 سالہ لڑکا ہلاک اور تین دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا ہے وہ واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے تاہم اس کے محرکات کا پتا نہیں چل سکا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کے ایک گھنٹے بعد سویڈن کے دارالحکومت کے جنوب میں مشتبہ حملہ آوروں کا مختصر تعاقب کرکیدو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کا کہناہے کہ شہر کے جنوب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور دو افراد زخمی حالت میں پائے گئے ہیں۔قریب ہی دو اور افراد بھی تھے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ تینوں زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا۔اسٹاک ہوم پولیس کے ایک ترجمان نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ ” ہلاک ہونے والا ایک 15 سالہ لڑکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائرنگ کیواقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔قبل ازیں جمعہ کو اسٹاک ہوم کے علاقے میں الگ الگ حادثات میں تین افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔حالیہ برسوں میں سویڈن میں فائرنگ کے حملوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے تھے۔ ان حملوں کی وجہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر بتائے جاتے ہیں۔پولیس کے مطابق ملک میں 2022 میں فائرنگ کے 391 واقعات رپورٹ ہوئے۔ ان میں سے 62 خونی حملے تھے، جبکہ گذشتہ برس یہ تعداد 45 تک پہنچ گئی تھی۔