سپریم کورٹ نے کامیڈین منوری فاروقی کو عبوری ضمانت دی

,

   

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز کامیڈین منوری فاروقی کو عبوری ضمانت دی ہے‘ جس نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیالنج کیاتھا‘ جہاں پر مذہبی جذبات کو مبینہ ٹھیس پہنچانے کے ایک معاملے میں ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیاگیاتھا۔

جسٹس روہنٹن فالی نرمین کی زیر قیادت ایک بنچ نے مانا ہے کہ مدھیہ پردیش پولیس نے منوری کی گرفتاری کے دوران سال 2014میں پیش ائے ارنیش کمار بمقابلہ بہار کے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے۔

مذکورہ بنچ نے مدھیہ پردیش حکومت کو فاروقی کی جانب سے ان کے موکل پر لگائے گئے الزامات کو مبہوم قراردئے جانے کے معاملے میں نوٹس بھی جاری کی ہے۔


گرفتاری میں طریقہ کار پر عمل نہیں کیاگیا
مذکورہ بنچ نے مانا ہے کہ سی آرپی سی کی دفعہ 41کے تحت گرفتاری میں طریقہ کار پر عمل نہیں کیاگیاہے۔

عدالت عظمیٰ نے اترپردیش پولیس کی جانب سے ان کی گرفتاری پر بھی ان کے خلاف جاری پروٹوکشن وارنٹ پر روک لگاتے ہوئے ضمانت دیدی ہے جہاں پر ایک علیحدہ مقدمہ درج کیاگیاہے۔

عدالت کا یہ بھی مشاہدہ ہے کہ اس معاملے میں جاری جانچ کے ساتھ شواہد کے بیانات اور ضبط شدہ مواد کو تسلیم کرتے ہوئے ضمانت کی منظوری کو کوئی معاملہ سامنے نہیں آتا ہے۔

مذکورہ ہائی کورٹ نے کہاتھا کہ ”ہر ہندوستانی شہری اور ساتھ میں ریاستوں کی ائینی ذمہ داری ہے کہ وہ آپسی بھائی چارہ او راہم آہنگی تمام مذہب‘ لسانیت اور علاقہ وطبقہ واریت سے بالاتر ہوکر فروع دیں اور ائین کے ارٹیکل15اے(ای)اور (ایف) کی عظیم ثقافت کے اہمیت اور افادیت کی حفاظت کریں“۔

منور جو کہ گجرات کے ایک متوطن ہیں کو دیگر چار لوگوں کے ساتھ ان الزامات کے تحت 2جنوری کو گرفتارکرلیاگیاتھا کہ انہوں نے ایک اسٹانڈ آپ شو کے دوران ہندو دیوی دتاؤں کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کئے تھے۔

گرفتار کئے گئے دیگر افراد کی شناخت ایڈون انتھونی‘ نالین یادو‘ پرکھار ویاس‘ پریاوم ویاس کے طور پر ہوئی ہے
ہائی کورٹ
مذکورہ ہائی کورٹ کا یہ ماننا تھاکہ مزید توہین آمیز متوقع ہے اور دوسرے افراد کی خوشنودی کو بھی مسترد نہیں کیاجاسکتا ہے۔ فاروقی کے وکیل نے ہائی کورٹ میں استدلال کیاتھا کہ وہ کامیڈی شو کے منتظمین کی دعوت پر یہاں ائے تھے اورحالانکہ وہ وہاں پر موجود تھے اور شو کے دوران کسی بھی چیز کو الزام کے طور پر انہوں نے نہ تو محسوس کیااور نہ ہی انہیں دیکھائی دی ہے۔